29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومخاص رپورٹاسرائیل کا خفیہ مواصلاتی سیٹلائٹ ڈرور 1 خلا کیلئے روانہ

اسرائیل کا خفیہ مواصلاتی سیٹلائٹ ڈرور 1 خلا کیلئے روانہ


—تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اسپیس ایکس نے اسرائیل کا خفیہ مواصلاتی سیٹلائٹ ڈرور 1 سے خلا میں روانہ کر دیا۔

معروف خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے فلوریڈا میں واقع کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے ایک خفیہ اسرائیلی مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا، یہ مشن اس وقت تک راز میں رکھا گیا تھا جب تک راکٹ نے خلا میں پرواز نہیں کی۔

یہ سیٹلائٹ اسرائیلی کمپنی اسرائیل ایئرواپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے صدر اور سی ای او بوعز لیوی نے مشن کی کامیابی پر کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اسرائیل کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ ڈرور 1 تیار کیا اور کامیابی سے خلا میں بھیجا۔ 

یہ سیٹلائٹ اگلے دو ہفتوں میں زمین کے گرد ایک مقررہ مدار جیواسٹیشنری آربیٹ میں پہنچ جائے گا۔

یہ لانچ فیلکن 9 راکٹ کے پہلے اسٹیج بوسٹر کی 13ویں پرواز تھی، پرواز کے تقریباً 8.5 منٹ بعد، راکٹ کا پہلا حصہ خلا سے واپس آ کر سمندر میں موجود اسپیس ایکس کے ڈرون شپ پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔

یہ اسپیس ایکس کی جانب سے کسی راکٹ بوسٹر کی 474ویں کامیاب لینڈنگ تھی، جبکہ مذکورہ ڈرون شپ کا 128واں استعمال تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات