28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومجرم و سزاکراچی؛ ڈیفنس میں گھروں کا صفایا کرکے کروڑ پتی بننے والی ایک...

کراچی؛ ڈیفنس میں گھروں کا صفایا کرکے کروڑ پتی بننے والی ایک اور گھریلو ملازمہ گرفتار



کراچی:

ڈیفنس پولیس نے گھر کے مکینوں کو نشہ آور چائے پلا کر گھروں کا صفایا کر کے کروڑ پتی بننے والی ایک اور ماسی کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش کراچی کے علاوہ راولپنڈی میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے بتایا کہ گرفتار گھریلو ملزمہ کی شناخت فرزانہ کوثر عرف مہرین کے نام سے کی گئی جو کہ ایک بنگلے سے 65 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے کراچی سے فرار ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمہ نے گھر کے مکینوں کو نشہ آور گرین ٹی پلا کر بے ہوش کر دیا تھا، جسے انویسٹی گیشن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر حراست میں لے کر تفتیش کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ گھریلو ملازمہ نے ابتدائی تفتیش میں گھروں میں ماسی کا کام حاصل کر کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ راولپنڈی میں بھی اسی طرح کی وارداتیں کر چکی ہیں اور اس حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس نے بھی ایک کروڑ پتی ماسی شہناز کو گرفتار کیا تھا اور اس حوالے سے تفتیشی افسر سعید تھیم نے بتایا تھا کہ گرفتار ماسی حیرت انگیز طور پر شاہانہ زندگی گزار رہی تھی اور تفتیش کے دوران مجموعی طور پر وہ متعدد گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، فلیٹس اور پرچون کی دکان کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں اور اس کے بینک اکاؤنٹس میں بھی لاکھوں روپے موجود پائے گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات