29 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، پولیس مقابلے میں مسلح ڈاکو ہلاک، ساتھی گرفتار

کراچی، پولیس مقابلے میں مسلح ڈاکو ہلاک، ساتھی گرفتار



کراچی:

شہر قائد میں کورنگی کے علاقے میں زمان ٹاؤن میں پیر کے روز ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس مقابلے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مقابلے کے دوران پولیس اور مسلح ڈاکو کی چھتوں پر جھڑپ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی کے مطابق، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ایک ڈاکو نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو کر قریبی گھر میں داخل ہو کر چھت پر چڑھ گیا، جبکہ دوسرے مشتبہ شخص ریحان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اطراف کے گھروں کی چھتوں پر پوزیشنیں سنبھال لیں۔

وائرل ویڈیو میں مسلح ڈاکو اپنے سر پر پستول رکھ کر خودکشی کی دھمکیاں دیتا رہا جبکہ پولیس مسلسل اسے گرفتاری دینے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کرتی رہی۔

عینی شاہدین اور ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے کئی مرتبہ فائر کرنے کی کوشش کی، تاہم اس کا اسلحہ کام نہیں کر سکا۔

 بعد ازاں فائرنگ کی آواز سنائی دی اور ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ہلاک ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے کی ہے۔

پولیس کے مطابق، محمد علی کا کرمنل ریکارڈ پہلے سے موجود ہے اور وہ ماضی میں لانڈھی اور زمان ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی اسلحے اور ڈکیتی کے الزامات میں گرفتار ہو چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات