28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیپینٹاگون کے ایکس اور میٹا سمیت دیگر اے پلیٹ فارمز کے ساتھ...

پینٹاگون کے ایکس اور میٹا سمیت دیگر اے پلیٹ فارمز کے ساتھ اہم معاہدے


امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کچھ بڑے ناموں، گوگل، اوپن اے آئی اور ایلون مسک کے ایکس اے آئی کے ساتھ اہم معاہدے کیے ہیں۔

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے ان معاہدوں کا مقصد اپنے دفاعی آپریشنز میں جدید ترین اے آئی ٹولز سے استفادہ کرنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہر کمپنی نے 200 ملین ڈالرز تک کے معاہدے حاصل کیے ہیں تاکہ پینٹاگون کو جدید ترین اے آئی سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے۔

محکمے کے چیف ڈیجیٹل اور آے آئی آفیسر ڈوگ میٹی نے کہا کہ معاہدوں سے اے آئی ورک فلو تیار کرنے اور قومی سلامتی کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈوگ میٹی کا مزید کہنا تھا  کہ اے آئی کو اپنانے سے ہمارے جنگجوؤں کی مدد کرنے اور اپنے مخالفین پر اسٹریٹجک فائدہ برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی حکومتی ایجنسیاں اے آئی کے اپنے استعمال کو بڑھا رہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 2023 کے بائیڈن دور کے ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کرکے ٹیکنالوجی پر ضوابط کو نرم کرنے کی طرف قدم بڑھایا ہے جس میں اے آئی ڈیٹا کے خطرات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایکس اے آئی نے بھی “Grok for Government” کے نام سے اپنی مصنوعات کا اعلان کیا، جس سے اس کے جدید ترین اے آئی ماڈلز بشمول اس کے تازہ ترین فلیگ شپ Grok 4، وفاقی، مقامی، ریاستی اور قومی سلامتی کے صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات