29 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیپاکستان میں موبائل فون مرد زیادہ استعمال کرتے ہیں یا خواتین؟

پاکستان میں موبائل فون مرد زیادہ استعمال کرتے ہیں یا خواتین؟


ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین مردوں کے مقابلے میں 35 فیصد کم فون اور انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے موضوع سے رپورٹ جاری کی جس میں یہ حقیقت اجاگر کی گئی ہے کہ پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، خاص طور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی میں بہت پیچھے ہیں۔

رپورٹ کے مندرجات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مردوں کی بڑی اکثریت کے پاس موبائل فون موجود ہیں، جب کہ خواتین کی بڑی تعداد کے پاس یا تو موبائل فون نہیں ہے یا وہ صرف محدود فیچرز والے فون استعمال کرتی ہیں۔

خواتین کے پاس انٹرنیٹ تک بھی رسائی کم ہے جس کی وجہ سے وہ تعلیم، روزگار، مالیاتی خدمات، اور معلومات سے محروم رہتی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گھر کے مرد اکثر خواتین کو موبائل یا انٹرنیٹ استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کو ڈیجیٹل سیکیورٹی، ہراسانی یا پرائیویسی کے مسائل کا بھی زیادہ سامنا ہوتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بہت سی خواتین کو موبائل یا اسمارٹ فون استعمال کرنے کی تربیت نہیں دی جاتی۔ اسکول اور تربیتی ادارے بھی لڑکیوں کو ڈیجیٹل تعلیم دینے میں پیچھے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات