28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومخاص رپورٹپاکستان میں مردوں کے مقابلے خواتین میں موبائل فون رکھنے کا رجحان...

پاکستان میں مردوں کے مقابلے خواتین میں موبائل فون رکھنے کا رجحان 35 فیصد کم ہے، رپورٹ


— فائلفوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں مردوں کے مقابلے خواتین میں موبائل فون رکھنے یا استعمال کرنے کا رجحان 35 فیصد کم ہے۔

’پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم‘ کے عنوان سے جاری اس رپورٹ میں ملک میں موجود صنفی فرق (جینڈر گیپ) پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

تشخیصی رپورٹ جی ایس ایم اے کی 2023 کی موبائل جینڈر گیپ رپورٹ کے نتائج کے مطابق ملک بھر میں مردوں کے مقابلے خواتین میں موبائل فون رکھنے یا استعمال کرنے کا رجحان 35 فیصد کم ہے۔ خواتین کے لیے ملکیت کی شرح 52 فیصد اور مردوں کے لیے 81 فیصد ہے جبکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کی 38 فیصد تک رسائی کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان میں بہت سی خواتین اپنے مرد رشتہ داروں کے ناموں سے رجسٹرڈ موبائل فون اور سروسز استعمال کرتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ درست طریقے سے تعین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کتنی خواتین کو واقعی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 تک کے ڈیٹا کے مطابق اکثر خواتین کو اہلِ خانہ بلخصوص گھر کے مردوں کی جانب سے موبائل یا انٹرنیٹ استعمال کرنے سے منع کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے مجموعی طور پر 3 فیصد زیادہ آن لائن ہراسانی، ڈیجیٹل سیکیورٹی اور پرائیویسی کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی کم ہونے کی وجہ سے ڈیجیٹل اسکلز میں فرق نمایاں ہے، صرف 14 فیصد خواتین آئی سی ٹی گریجویٹس ہیں۔ کمپیوٹر کی خواندگی میں 35 فیصد صنفی فرق خواتین کی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے، جس کی وجہ سے خواتین تعلیم، روزگار، مالیاتی خدمات اور معلومات سے محروم رہتی ہیں۔

دیہی خواتین کو ڈیجیٹل اسکلز کے حصول میں ثقافتی رکاوٹوں، حفاظتی خدشات اور مالی مشکلات جیسے مسائل کے سبب اضافی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل ترقی کے اس اہم موڑ پر تیز رفتار تکنیکی تبدیلی کا سامنا کر رہا ہے، جس میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آٹومیشن اور ہائبرڈ ورکنگ سسٹم کے رجحان میں اضافہ شامل ہے۔ یہ اختراعات صنعتوں اور عوامی خدمات کو نئی شکل دے رہے ہیں۔

پاکستان کے پاس اب بھی اپنی ڈیجیٹل ترقی کو تیز کرنے اور علاقائی اور عالمی ڈیجیٹل رجحانات کے ساتھ منسلک رہنے کے اہم مواقع موجود ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات