27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں ایرانی سفیر کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے،...

پاکستان میں ایرانی سفیر کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایرانی سفیر کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، ایرانی سفیر کا پاک ایران تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ہے۔

شفقت علی نے کہا کہ پاکستان میں ایران کے سفیر پاکستان کے پڑوسی ملک کے سفیر ہیں، بطور ایرانی سفیر انہیں تمام سفارتی مراعات اور استثنیٰ حاصل ہے۔

 خیال رہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیر مقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا۔

ایرانی سفارتکار رضا امیر مقدم پر امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق مزید 2 ایرانی اہلکاروں پر بھی امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ باب لیونسن کو 2007ء میں ایران کے جزیرہ کیش سے اغواء کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی نے کہا کہ لیونس کے اغواء میں ملوث کسی بھی شخص سے حساب لینے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات