27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 21 رنز سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 21 رنز سے ہرا دیا


—تصویر بشکریہ کرک انفو

زمبابوے میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 21 رنز سے ہرا دیا۔

ہرارے میں جاری سیریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 173 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 75 اور بیون جیکب 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیوانا مافاکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 18.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 35 اور جارج لنڈے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ ہنری جبکہ جیکب ڈفی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیو سوپر سے براہِ راست نشر کی جا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات