28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومقومی خبریںمختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار

مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار


فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

کلِفٹن پولیس نے بلاک 9، میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت حافظ احمد کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔

دوسری کارروائی تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے مہندی حسن پارک کے قریب کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔

زخمی ڈاکو کی شناخت ادریس عباسی کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ دوسرا گرفتار ملزم محمد علی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ان ملزمان کے قبضے سے بھی ایک پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

ادھر شاہ فیصل کالونی نمبر4 میں ہوئے پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم اسحاق سے اسلحہ اور موبائل فون ملا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات