28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومغزہ لہو لہولبنان کے مرکزی بینک نے حزب اللہ کے مالیاتی ادارے ’القرض الحسن‘...

لبنان کے مرکزی بینک نے حزب اللہ کے مالیاتی ادارے ’القرض الحسن‘ پر مکمل پابندی عائد کر دی


لبنان کے مرکزی بینک نے آج بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے حزب اللہ کے مالیاتی ادارے ’القرض الحسن‘ پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ 

اس فیصلے کے تحت ملک کے تمام بینکوں کو اس ادارے سے کسی بھی قسم کے مالیاتی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

1983 میں قائم ہونے والا القرض الحسن، حزب اللہ کا سب سے اہم مالی ادارہ مانا جاتا ہے، جو خود کو ایک فلاحی تنظیم کے طور پر پیش کرتا ہے۔ لیکن امریکا نے 2007 سے ہی اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور اسرائیل اسے ایک خفیہ مالیاتی نیٹ ورک قرار دیتا ہے جو حزب اللہ کو رقوم منتقل کرتا ہے۔

لبنان اس وقت پہلے ہی شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ یورپی کمیشن نے لبنان کو منی لانڈرنگ کے خطرناک ممالک میں شامل کر رکھا ہے۔ فیٹف (FATF) نے لبنان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔

مرکزی بینک کا یہ فیصلہ عالمی دباؤ اور مالیاتی شفافیت کے مطالبات کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس اقدام سے صرف ایک روز قبل، اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے کئی اسلحہ ڈپو اور ٹریننگ کیمپس پر فضائی حملے کیے تھے جن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 5 حزب اللہ کے جنگجو شامل تھے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس القرض الحسن کی کئی برانچز کو فضائی حملوں میں تباہ بھی کیا تھا۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات