27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومقومی خبریںفورسز کا آواران میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر...

فورسز کا آواران میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید


میجر سید رب نواز طارق شہید ۔ فوٹو آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد بھارتی ایجنسی کی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ سے تعلق رکھتے تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید رب نواز طارق شہید ہو گئے۔

34 سال کے شہید میجر سید رب نواز طارق مظفر آباد، آزاد کشمیر کے رہائشی تھے، وہ فرنٹ لائن پر جوانوں کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات