27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوعظیم بلے باز لارا نے کس بولر کو مشکل ترین قرار دیدیا؟

عظیم بلے باز لارا نے کس بولر کو مشکل ترین قرار دیدیا؟


ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا نے اپنے شاندار کیریئر میں آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کو سب سے مشکل بولر قرار دے دیا۔

عظیم ویسٹ انڈین بلے باز کے دور میں دنیا بھر میں متعدد خطرناک بولر موجود تھے لیکن جب ان سے ایک پروگرام میں ایسے بولر کے متعلق پوچھا گیا جو ان کو سب سے مشکل لگتا تھا تو انہوں نے شین وارن اور مرلی دھرن کا نام لیا۔

سر ایلسٹیئر کُک، فل ٹفنل اور مائیکل وان کے ہمراہ ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ مرلی کے خلاف بیٹنگ کرنے میدان میں جائیں گے تو ابتدائی آدھا گھنٹے مین وہ الجھے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرلی ان کو شین کے مقابلے میں زیادہ دباؤ میں لاتے تھے لیکن اگر وہ شین کے خلاف بیٹنگ کرنے جاتے تو ان کی ہر گیند بلے پر آتی لیکن اچانک شین کوئی جادوئی ڈیلوری یا اسپیل کر دیتے۔ اس ہی لیے ان کو وہ زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔

واضح رہے آنجہانی لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2022 میں 52 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک انتقال کر گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات