29 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومقومی خبریںصدر زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات

صدر زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات


صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں اہم ملکی امور اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات