28 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسلینا گومز اور بینی بلانکو کی شادی کی تیاریاں عروج پر

سلینا گومز اور بینی بلانکو کی شادی کی تیاریاں عروج پر


—فائل فوٹو

معروف گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

سلینا گومز اور بینی بلانکو رواں سال ستمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق جوڑے کی شادی کی تقریبات دو روزہ اسٹار اسٹڈ ایونٹ پر مشتمل ہوں گی، جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو میں منعقد ہوں گی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شادی میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کو مدعو کیا گیا ہے اور دعوت نامے بھی بھجوائے جا چکے ہیں، مدعو افراد کو ویک اینڈ کے لیے رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک قریبی ذریعے نے انکشاف کیا کہ اگرچہ یہ تقریب صرف قریبی لوگوں کے لیے ہے، لیکن ان کی دوستوں کی فہرست میں کئی بڑے نامور سیلیبریٹیز شامل ہیں، ان میں ٹیلر سوئفٹ اور ان کے پارٹنر ٹریوس کیلسی، ساتھی اداکار اور بینی کے دوست و ساتھی میوزک اسٹارز شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جوڑا ٹیلر سوئفٹ کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی کی تاریخ اور تقریبات کو ترتیب دے رہا ہے۔

تاہم ایک ذرائع نے واضح کیا کہ سلینا اپنی شادی ٹیلر کے مطابق نہیں رکھ رہیں، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ٹیلر ضرور شریک ہوں اور وہ یہ بھی چاہیں گی کہ وہ ٹریوس کیلسی کے ساتھ آئیں۔

ذرائع کے مطابق گرمیوں میں شادی کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ سال کے آخر میں ناصرف سلینا اور بینی بلکہ ان کے قریبی دوست بھی کافی مصروف ہو جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے دسمبر 2024ء میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات