26 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوسانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ...

سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی 


سانگھڑ میں ایک سال قبل ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی۔

ٹانگ کاٹنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک اونٹنی کھیت میں گھسی اور سانگھڑ کے زمیندار نے طیش میں آکر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی جس کے بعد اونٹنی کیمی کو علاج کیلئے کراچی میں اینیمل ویلفیئر کے شیلٹر سی ڈی آر سی بینجی پروجیکٹ منتقل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ سارہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد اونٹنی جب آئی تو وہ خوفزدہ اور شدید تکلیف میں تھی ، اونٹنی کیلئے خاص طور پر تیار کردہ مصنوعی ٹانگ بیرون ملک سے منگوائی گئی تھی۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے بھی اونٹنی کی نئی تصاویر جاری کردی ہیں، واضح رہے کہ اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ گزشتہ سال جون میں پیش آیا تھا جس میں سانگھڑ کے ایک زمیندار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر طیش میں آکر تیز دھار آلے کی مدد سے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی جس کے بعد اونٹنی کو علاج کی غرض سے کراچی منتقل کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات