27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومتعلیم اور صحتزندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر ٹیکس میں 5 سال کے...

زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر ٹیکس میں 5 سال کے استثنیٰ کی منظوری


—فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر ٹیکس میں 5 سال کے استثنیٰ کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، پنشن میں اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا، جس کا اطلاق جنوری سے ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 اور 3 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس بل 2025ء کے مسودے سے متعلق قانونی کارروائی شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات