28 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومقومی خبریںرینجرز اہلکار کے تشدد سے پروفیسر کا چشمہ ٹوٹ گیا، آنکھ میں...

رینجرز اہلکار کے تشدد سے پروفیسر کا چشمہ ٹوٹ گیا، آنکھ میں زخم آیا، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی


 کراچی یونیورسٹی : فائل فوٹو 

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے پروفیسر آفاق احمد پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

انجمن اساتذہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی میں پروفیسر پر رینجرز اہلکار کے تشدد کا واقعہ دو روز قبل ہوا، رینجرز اہلکار کے تشدد سے پروفیسر کا چشمہ ٹوٹ گیا اور آنکھ میں زخم آیا۔

بیان میں کہا گیا کہ معاملہ اسٹاف کالونی میں رینجرز اہلکار کی جانب سے کچرے میں آگ لگانے پر پیش آیا۔

 انجمن اساتذہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اہلکار نے آفیسر کے جانوروں کو مچھر سے بچانے کےلیے کچرے میں آگ لگائی، پڑوسی پروفیسر آفاق احمد نے رینجرز اہلکار کو کچرا جلانے سے روکا تھا۔

کچرے میں آگ لگانے سے منع کرنے پر رینجرز افسر کے گارڈ نے پروفیسر کو تھپڑ مارے۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات