28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومقومی خبریںرواں سال قومی ایئر لائن کے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے...

رواں سال قومی ایئر لائن کے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے کتنے واقعات پیش آئے؟ اعداد و شمار آگئے


—فائل فوٹو

رواں سال قومی ایئر لائن کے دوران پرواز طیاروں سے ٹکرانے کے کتنے واقعات پیش آئے ہیں، اعداد و شمار سامنے آگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک قومی ایئر لائن کے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے 38 واقعات ہوئے، جن میں سے 9 واقعات لاہور ایئر پورٹ پر ہوئے۔

ملتان ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی 7 پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 5 واقعات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹ پر پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے 4، 4 واقعات ہوئے، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 3 واقعات ہوئے۔

کوئٹہ ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے صرف ایک بار پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جبکہ جدہ، دمام، کوالالمپور اور شارجہ ایئرپورٹس پر بھی قومی ایئر لائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کا 1، 1واقعہ ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات