دمشق: اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی ہیڈکوارٹر کے داخلی دروازے کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا، جس میں شامی میڈیا کے مطابق دو شہری زخمی ہوئے۔
اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے تصدیق کی کہ یہ حملہ بدھ کے روز کیا گیا، اور کہا کہ وہ جنوبی شام میں دروز شہریوں پر جاری کارروائی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا: “فوج سیاسی قیادت کی ہدایت پر دمشق اور اطراف میں کارروائیاں کر رہی ہے، اور مختلف خطرات کے لیے تیار ہے۔”
شامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا لیکن قریب سے گزرنے والے دو شہری زخمی ہوگئے۔
یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب شام کے دروز اکثریتی علاقے سویدا میں بھی فسادات اور اسرائیلی حملے جاری ہیں۔