کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی خطرناک عمارتوں کے سروے کے لیے 4 افسران کو تعینات کر دیا۔
کمشنر کراچی کے احکامات پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران میں عمران الحق، عون عباس، عمران سولنگی، عیسیٰ پلیجو شامل ہیں جنہیں یہ ٹاسک سونپا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں افسران ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ماتحت کام کریں گے، جو متعلق ایپ پر خستہ حال عمارتوں کا ڈیٹا اپ لوڈ بھی کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے افسران کو بر وقت، مؤثر اور جامع سروے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کی تمام خطرناک عمارتیں سروے میں شامل کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سروے رپورٹ کمشنر کراچی کی مقرر کردہ ٹائم لائن پر مکمل کرنے کی ہدیات کی گئی ہے۔