28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںخبروں سے معلوم ہوا کہ میری گاڑی سے ٹکرانے والا دنیا کا...

خبروں سے معلوم ہوا کہ میری گاڑی سے ٹکرانے والا دنیا کا معمر ترین میراتھون رنر ہے: ڈرائیور


— فائل فوٹو

فوجا سنگھ کی موت کے الزام میں گرفتار کینیڈین شخص کا کہنا ہے کہ مجھے خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ میری گاڑی سے جس شخص کی جان چلی گئی وہ فوجا سنگھ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے معمر ترین میراتھون رنر فوجا سنگھ 114 برس کی عمر میں اپنے گاؤں کے قریب گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں چل بسے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ امرت پال سنگھ ڈھلون نامی شخص کو ان کے کرتار پور کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی گاڑی ٹویوٹا فارچیونر، جو پنجاب میں رجسٹرڈ ہے، کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کینیڈین شخص نے پولیس کو بتایا ہے کہ میں نہیں جانتا تھا کہ متاثرہ شخص دنیا کا سب سے معمر میراتھونر ہے۔

26 سالہ ملزم کا کہنا ہے کہ مجھے 114 سالہ فوجا سنگھ کی موت کے بارے میں خبروں کے ذریعے معلوم ہوا۔

سینئر پولیس افسر ہرویندر سنگھ ورک نے گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم 23 جون کو بھارت آیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات