28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومقومی خبریںحمیرا اصغر کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں:...

حمیرا اصغر کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں: تفتیشی حکام


—فائل فوٹو

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں، جس کمرے سے لاش ملی اس کے واش روم کے ٹب میں کپڑے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق جس کمرے میں حمیرا اصغر کی لاش تھی وہاں بالکونی کا دروازہ کھلا ہوا تھا، اداکارہ کی لاش بیڈروم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی۔

حکام نے کہا کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے یوٹیلیٹی بلز اور گھر کے کرائے کی مئی 2024ء تک کی سلپ ملی ہے، ان کی موت 7 اکتوبر 2024ء کو ہوئی جبکہ پڑوسیوں کو دسمبر 2024ء میں فلیٹ سے بدبو محسوس ہوئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے مرکزی دروازے کو ڈبل لاک اندر سے لگایا گیا تھا، کیمیکل ایگزامینیشن اور میڈیکل رپورٹ سے وجہ موت کا تعین ہو گا۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات