28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجہیز کی لالچ نے ماں بیٹی کی جان لے لی، خودکشی سے...

جہیز کی لالچ نے ماں بیٹی کی جان لے لی، خودکشی سے قبل بھارتی خاتون کے ہوشربا انکشافات


—فائل فوٹو

جہیز کے لالچ اور سسرالیوں کے ظلم و ستم کا شکار ہونے والی بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون ویپنجیکا مانی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر شارجہ میں اپنی ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

مقامی پولیس کے مطابق ویپنجیکا اور ان کی بیٹی کی لاشیں شارجہ کے علاقے ال نہدہ میں ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویپنجیکا نے اپنی بیٹی کو اسکی سانس روک کر قتل کیا اور اس کے بعد خودکشی کر لی۔

ویپنجیکا کی والدہ شیلجا نے بھارت کے ضلع کولام کے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں ویپنجیکا کے شوہر ندھیش، نند نیتو اور سسر موہنن کو نامزد کیا گیا ہے۔

شیلجا کے مطابق میری بیٹی کو مسلسل جسمانی و ذہنی اذیت دی جاتی رہی، نند اور سسر نے اس پر ظلم کیا، اس کے بال کاٹ دیے تاکہ وہ بدصورت لگے کیونکہ وہ گوری تھی اور باقی گھر والے سانولے تھے، میری بیٹی نے کبھی شکایت نہیں کی کہ میں پریشان نہ ہو جاؤں۔

خودکشی سے پہلے ویپنجیکا نے ایک تفصیلی نوٹ تحریر کیا جو اس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، اس نوٹ میں ویپنجیکا نے انکشاف کیا، ’اس کے سسر نے اس کا جنسی استحصال کیا، جب اس نے شوہر سے شکایت کی تو اس نے کہا میں نے تم سے شادی اپنے والد کے لیے بھی کی ہے۔‘

ویپنجیکا نے مزید لکھا، ’انہوں نے میری تنخواہ پر قبضہ جما رکھا تھا، کہتے تھے کہ شادی شاندار نہیں ہوئی، جہیز کم ہے، گاڑی نہیں ملی، مجھے فقیر، بھکاری اور بدکردار کہا جاتا رہا، میں برداشت کرتے کرتے تھک گئی ہوں اب اور برداشت نہیں کر سکتی، انہیں ہرگز معاف نہ کیا جائے۔‘

ویپنجیکا گزشتہ 7 سالوں سے دبئی میں ایک نجی کمپنی میں کلرک کے طور پر کام کر رہی تھی، اس کی شادی کو 4 سال ہو چکے تھے اور ان کی ایک ہی بیٹی تھی۔

سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے اور جہیز کے خلاف قوانین کو مزید سخت بنایا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات