28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجب والد نے دوسری شادی کی تو ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا: علی...

جب والد نے دوسری شادی کی تو ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا: علی عباس


—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار علی عباس نے والد کی دوسری شادی کے بعد کی زندگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب والد نے دوسری شادی کی تو ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا، میں نے باپ بن کر بہن بھائیوں کو سنبھالا۔

علی عباس جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں جلوہ گر ہوئے۔ 

اس گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حساس پہلو پر بات کی، خاص طور پر والد وسیم عباس کی دوسری شادی کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

علی عباس نے بتایا کہ جب ان کے والد وسیم عباس نے معروف اداکارہ صبا حمید سے شادی کی، تو وہ صرف 11 یا 12 برس کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب والد نے دوسری شادی کی، تو ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا مجھے بہت دکھ ہوا، میں سب سے بڑا تھا اور مجھے اپنے دو بہن بھائیوں کا خیال رکھنا تھا، امی ڈپریشن کا شکار تھیں اور ابو نے ہمیں وقت دینا چھوڑ دیا تھا، مجھے لگا کہ اب مجھے ہی ماں باپ دونوں بننا ہوگا۔

علی نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ مسئلے کا حصہ نہ بنوں، بلکہ حل کا حصہ بنوں، اپنے بہن بھائیوں کو سنبھالا، ان کے لیے ایک مضبوط سہارا بنا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے احساس ہوا کہ اس تقسیم کا سب سے بڑا متاثر تو خود میرے والد تھے، پھر میں نے ان سے بات چیت شروع کی اور وہ بھی مجھے اپنی پریشانیاں بتانے لگے اس کے بعد ہمارے درمیان دوبارہ ایک رشتہ بنا، جو آج بھی قائم ہے۔

واضح رہے کہ علی عباس پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس کے صاحبزادے اور لیجنڈری لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کے پوتے ہیں، انہوں نے کئی مشہور ڈراموں سے اپنی شناخت قائم کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات