pکراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے مالی مسائل کے باعث ملازمین بھی تنخواہوں کےمسئلے کا شکار ہوگئے ہیں، رواں ماہ کی تنخواہ سے محروم پی ایچ ایف نے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگست سے دسمبر2023 تک کی پانچ ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں، پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اس کے ذمے دار ہم نہیں ہیں بلکہ فیڈریشن کے سابق عہدے دار ہیں۔ رواں ماہ کی تنخواہ کچھ دن میں جاری کردی جائے گی۔ دوسری جانب کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کے معاملے پر اب تک پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔