27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومقومی خبریںتربیلا ڈیم کے اسپِل وے آج را ت پھر کھولے جائیں گے،...

تربیلا ڈیم کے اسپِل وے آج را ت پھر کھولے جائیں گے، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، الرٹ جاری


تربیلا ڈیم—فائل فوٹو

تربیلا ڈیم کے اسپِل وے آج را ت دوبارہ کھولے جائیں گے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس حوالے سے آبادی کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اسپل وے کھولنے سے پانی کے اخراج سے سطح 1 لاکھ 62 ہزار سے 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جس کے باعث پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، ماہی گیر اور مویشی پالنے والے افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

پی ڈی ایم اے نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں، سیاح اور مقامی افراد پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کریں، کسی بھی ناخوش گوار صورتِ حال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات