28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی نے آج تک اپنے بچوں کو پاکستانی شہریت...

بانی پی ٹی آئی نے آج تک اپنے بچوں کو پاکستانی شہریت کیوں نہیں دلوائی؟ عظمیٰ بخاری


اسکرین گریب بشکریہ جیو ٹی وی

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ برطانوی شہری اپنے والد صاحب سے ملنے جب چاہیں آ سکتے ہیں، آج تک انہوں نے اپنے بچوں کو پاکستانی شہریت کیوں نہیں دلوائی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی پارٹی کی حالت یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جائے، اب تک ان کی 66 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، ان کا جیل میں جلسہ منعقد کروا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے تمام مینیو سامنے آیا ہے، باورچی ان کا کھانا الگ سے بناتا ہے، ہر دن خیبر پختونخوا سے کرپشن کی ایک نئی داستان ملتی ہے، دوسری طرف ساس بہو کی لڑائی چل رہی ہے، علیمہ باجی آ کر رونا شروع کر دیتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی میں ایک اور اسیکنڈل آیا ہے، ان کے معاملات اربوں روپے میں چلتے ہیں، کے پی کے عوام نے کہا کہ کے پی کے میں کرپشن زیادہ ہے، کوئی کارروائی نہیں ہو رہی، 71 فیصد لوگوں نے مریم نواز کو ووٹ کاسٹ کیا ہے وہ علی امین گنڈاپور سے مطمئن نہیں، پنجاب سے متعلق عوام نے کہا ہے کہ وہاں معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں مون سون کی شدید لہر موجود ہے، پورے ملک میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں، سیکڑوں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے، بارش جتنی بھی ہوئی چند گھنٹوں میں پانی کی نکاسی کو مکمل کیا گیا، کل ساری رات شدید بارش ہوئی، صبح میں شہریوں کو کسی سڑک پر پانی نظر نہیں آیا، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ دو دن قبل پیرا فورس بنا دی گئی ہے، اگلے تین چار مہینوں میں پورے پنجاب میں پیرا فورس کام شروع کر دے گی، ان کے پاس مکمل تربیت ہے، اس میں شفاف تفتیش ہوگی، فورس کا اپنا انوسٹیگیشن سیل ہوگا، پورے پنجاب میں یہ فورس کام کرے گی، اس فورس میں 50 ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات