28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومغزہ لہو لہواولمپئن ارشد ندیم کا لندن میں علاج جاری، کل ایک بار پھر...

اولمپئن ارشد ندیم کا لندن میں علاج جاری، کل ایک بار پھر ڈاکٹر چیک اپ کریں گے


اولمپئن ارشد ندیم کا لندن میں علاج جاری ہے اور کل ایک بارپھر ڈاکٹر علی باجوہ پاکستانی اسٹار کا چیک اپ کریں گے۔

اولمپئن ارشد ندیم کے علاج کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ ہمارے ہاں جو سرجری کا تصور ہے کہ  اس میں کٹ لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جدید طریقہ علاج میں اس میں  کٹ لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، مختلف مشنیوں کے ذریعے ہی اس سرجری کے پراسیجر کو اختیار کیا جاتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد کےمسلز میں کھچاؤ ہے جس کا علاج ہو رہا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ دو تین فزیو تھراپی کے بعد اگلے ہفتے سے ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی شروع کردی جائے گی۔

ارشد ندیم نے ٹانگ میں کھچاو کے باعث ورلڈ اتھلیٹکس سلور ٹور میں شرکت نہیں کی تھی۔ ارشد ندیم پرعزم ہیں کہ وہ جلد دوبارہ  باقاعدہ طورپر پریکٹس شروع کردیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات