29 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا نے چین کو H20 چپس برآمد کرنیکی اجازت دیدی، Nvidia

امریکا نے چین کو H20 چپس برآمد کرنیکی اجازت دیدی، Nvidia


کراچی (نیوز ڈیسک) Nvidiaکے سی ای او جینسن ہوانگ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ان کی کمپنی کو چین کو H20کمپیوٹر چپس برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، جو مصنوعی ذہانت کی تیاری میں استعمال ہوتی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے پیر کی شب جاری کردہ بلاگ پوسٹ اور چین کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ہوانگ نے بتایا کہ امریکی حکومت نے Nvidia کو لائسنس جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کمپنی جلد ڈیلیوریز شروع کرنے کی امید رکھتی ہے۔ بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے نصف اے آئی محققین چین میں موجود ہیں اور یہاں کی اختراعی فضا میں امریکی کمپنیوں کا موجود ہونا ضروری ہے تاکہ وہ مسابقت کر سکیں۔ ہوانگ اس وقت بیجنگ میں ایک سپلائی چین کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہیں، جہاں وہ چینی حکام سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔Nvidia جو حال ہی میں 4ٹریلین ڈالر مارکیٹ ویلیو عبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بنی ہےنے خبردار کیا تھا کہ امریکا کی برآمدی پابندیوں سے اسے 5.5 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات