28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاسٹرنگز کا جادو 37 سال بعد آج بھی برقرار

اسٹرنگز کا جادو 37 سال بعد آج بھی برقرار


’جیو نیوز‘ گریب

پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کا جادو 37 سال بعد آج بھی برقرار ہے۔

امریکی ریاست نیویارک میں فیصل کپاڈیہ کے کنسرٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

فیصل کپاڈیہ نے ماضی کے یادگار گانے گاتے ہوئے خوب داد سمیٹی اور شائقین نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ 25 مارچ 2021ء کو اسٹرنگز کی جانب سے اچانک اس بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس طرح فیصل کپاڈیہ، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا تھا۔

یہ بینڈ 1980ء کی دہائی کے اختتامی سالوں کے دوران وجود میں آیا اور کالج کے دنوں سے ہی اس نے دھوم مچائی۔

’سر کیے یہ پہاڑ‘ سے لے کر ’سجنی‘ تک اسٹرنگز نے پاکستان کی سرحد سے نکل کر اپنا نام دنیا کے کونے کونے میں بنایا جہاں ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کے سُر سرائیت کر گئے۔

اس موقع پر ’اسٹرنگز‘ کے خاتمے پر بینڈ کے بانی رکن اور معروف گٹارسٹ بلال مقصود کا کہنا تھا کہ وہ اور فیصل کپاڈیہ دونوں ہی بالکل عجیب محسوس کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات