28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسٹارک کی 15گیندوں پر 5وکٹیں، شائقین کو سرفراز یاد آگئے

اسٹارک کی 15گیندوں پر 5وکٹیں، شائقین کو سرفراز یاد آگئے


  کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے کیلئے سب سے کم ابتدائی گیندوں کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ انھوں نے محض ابتدائی 15 گیندوں میں دو رنز کے عوض ویسٹ انڈیز کے پانچ وکٹ لیے۔ اس منفرد کارنامے کے دوران شائقین کو پاکستانی بولر سرفراز نواز کی یاد آگئی جو لندن میں خاموشی سے رہ رہے ہیں۔ 1979میں میلبورن میں انھوں نے 33 گیندوں پر محض ایک رن کے عوض سات وکٹیں لے آسٹریلیا کی یقینی جیت کو شکست میں بدل دیا تھا۔ 382رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک مرحلے پر آسٹریلیا کے تین وکٹ 305 رنز پر گرے تھے۔ لیکن پھر سرفراز نواز کا جادو چل گیا اور آسٹریلیا 310 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ سرفراز نے اننگز میں 86 رنز کے عوض 9 وکٹیں لے کر پاکستان کو ناممکن جیت دلوادی دی تھی۔ ایک بیٹسمین رن آؤٹ ہواتھا۔ سوشل میڈیا شائقین سرفراز نواز کو یاد کرتے رہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات