27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کا شامی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پر حملہ لائیو کوریج کے...

اسرائیل کا شامی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پر حملہ لائیو کوریج کے دوران ریکارڈ ہوگیا


اسرائیل نے شامی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا، جو الجزیرہ کی لائیو کوریج کے دوران ریکارڈ ہو گیا۔

اسرائیل نے شامی وزارت دفاع کی عمارت پر بمباری کی ہے۔

شامی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری میں سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام میں صدارتی محل کے قریب بھی حملہ کیا ہے، شام کے دارالحکومت دمشق میں دھماکا بھی سنا گیا ہے۔

اس سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع نے دروز پر حملہ آور شامی فوج سے فوری طور پر سویدا سے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

شام میں بدو قبیلے کے ہاتھوں دروز قبیلے کے تاجر کے اغوا سے شروع ہوئے فسادات فرقہ وارانہ شکل اختیار کر گئے۔ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 203 ہوگئی، دروز اکثریتی شہر سویدا میں جاری لڑائی میں شامی فوج دروز قبائل کو نشانہ بنا رہی ہے۔ 

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق جھڑپوں میں ہلاک 92 افراد کا تعلق دروز قبیلے سے ہے۔ شامی فوج کے 93 اہلکار جبکہ 18 بدو بھی جان سے جا چکے ہیں۔

 دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل سے شامی افواج پر فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات