28 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاحسن خان کی جاوید اختر سے ملاقات، امن کا سبق پڑھا دیا

احسن خان کی جاوید اختر سے ملاقات، امن کا سبق پڑھا دیا


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

اداکار احسن خان نے ایک تقریب کے دوران پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی مصنف جاوید اختر سے ملاقات میں انہیں امن کا سبق پڑھا دیا۔

پاکستان کے معروف اداکار، میزبان اور سماجی شخصیت احسن خان حال ہی میں لندن میں ایک ادبی و ثقافتی تقریب میں شرکت کے دوران بھارتی شاعر و مصنف جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ بیٹھے نظر آئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاوید اختر ماضی میں پاکستان کے خلاف سخت اور توہین آمیز بیانات دے چکے ہیں، جس میں انہوں نے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑتے ہوئے براہ راست الزام تراشی کی تھی، ان کے بیانات پر ناصرف فنکار برادری بلکہ عام پاکستانیوں نے بھی شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

تقریب میں موجود احسن خان نے اس ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں ایک دوسرے سے کٹنے کے بجائے جُڑنے کی ضرورت ہے اور بطور فنکار ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم محبت، امن اور بھائی چارے کی بات کریں۔‘

احسن خان نے زور دیا کہ فنکار معاشروں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، نہ کہ انہیں مزید تقسیم کرنے کا۔

 اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، عوامی رائے دو حصوں میں تقسیم نظر آئی، کئی افراد نے احسن خان کے جذبہ امن کو سراہا جبکہ کچھ نے جاوید اختر کے ماضی کے بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کی۔

ایک صارف نے احسن کو سراہتے ہوئے لکھا، ’واہ احسن خان، ہمت ہے کہ جاوید اختر جیسے شخص کے سامنے بھی امن کی بات کی۔‘

ایک شخص نے کہا، ’احسن تو امن کی بات کر رہے ہیں اور جاوید اختر دل ہی دل میں پاکستان کے خلاف نئی تقریر سوچ رہے ہوں گے۔‘

کئی افراد نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا ایسے لوگوں سے ملاقات کرنا درست ہے جنہوں نے کھلے عام پاکستان کی تضحیک کی ہو؟ تو کچھ نے کہا کہ فنکاروں کو سیاست سے بالاتر ہو کر انسانیت کی بات کرنی چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات