26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ80 سالہ شخص نے دنیا کی سب سے مشکل دوڑ مکمل کر...

80 سالہ شخص نے دنیا کی سب سے مشکل دوڑ مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ باب بیکر نے دنیا کے مشکل ترین فُٹ ریس مقابلے بیڈ واٹر 135 کو مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا، وہ اس دوڑ کو مکمل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئے ہیں۔

بیڈ واٹر 135 ایک 135 میل (217 کلومیٹر) طویل الٹرا میراتھن ہے، جو زمین کی سطح سے 282 فٹ نیچے، کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی (وادیٔ موت) سے شروع ہوتی ہے اور امریکا کے سب سے اونچے مقام ماؤنٹ وِٹنی کے قریب 8 ہزار 360 فٹ کی بلندی تک پہنچتی ہے۔

یہ دوڑ ہر سال جولائی میں منعقد کی جاتی ہے، جب علاقے میں درجہ حرارت 120 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریباً 49 ڈگری سیلسیس) سے تجاوز کر جاتا ہے۔

باب بیکر نے یہ دوڑ 2022ء میں مکمل نہ کر سکنے کے بعد ایک عزم کے ساتھ دوبارہ کوشش کی، 3 سال قبل وہ مقررہ وقت سے صرف 17 منٹ لیٹ ہونے کے باعث پیچھے رہ گئے تھے، لیکن اس سال انہوں نے ناصرف دوڑ مکمل کی بلکہ تقریباً 3 گھنٹے قبل فِنش لائن عبور کی۔

باب گزشتہ دو دہائیوں سے الٹرا میراتھنز میں حصہ لے رہے ہیں، وہ KEYS100 الٹرا میراتھن کے بانی بھی ہیں، جس کا آغاز انہوں نے 2008ء میں کیا تھا۔

انہوں نے 2015ء میں 70 سال کی عمر میں دوڑ مکمل کرنے کے بعد واپس نقطۂ آغاز تک بھاگنے والے سب سے عمر رسیدہ رَنر کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

باب بیکر کی ہمت، حوصلے اور مستقل مزاجی نے دنیا بھر میں دوڑ کے شائقین کو متاثر کیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگ ان کے جذبے کو سلام پیش کر رہے ہیں اور ان کی زندگی کو ایک مثالی سبق قرار دے رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات