26 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومتعلیم اور صحت3 سال سے بنوں میں انسدادِ پولیو قطرے پلانے کیلئے رسائی نہیں:...

3 سال سے بنوں میں انسدادِ پولیو قطرے پلانے کیلئے رسائی نہیں: مصطفیٰ کمال


وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے بنوں میں انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کے لیے رسائی نہیں ہے، اس سال اب تک پولیو کے 14 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 5 کیسز صرف بنوں سے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا، پاکستان کے تمام اضلاع سے پولیو کے وائرس مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت بھی پولیو ویکسین پلا رہی ہے، قندھار کے علاوہ تمام افغانستان میں پولیو ویکسین پلائی جا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک بھر سے پولیو کے 79 کیسز سامنے آئے تھے، اس سال اب تک پولیو کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، پولیو کے 5 کیسز صرف بنوں سے سامنے آئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات