28 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’ہیری پوٹر‘ کی نئی سیریز، عکس بندی شروع، ریلیز کب ہوگی؟

’ہیری پوٹر‘ کی نئی سیریز، عکس بندی شروع، ریلیز کب ہوگی؟


— فائل فوٹو

شائقین ایڈونچر سے بھرپور جادوئی دنیا میں کھونے کے لیے ہوجائیں تیار کیونکہ مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق طویل عرصے کے انتظار کے بعد ہر دلعزیز افسانوی ناول کی سیریز پر مبنی نئی ٹی وی سیریز کی باقاعدہ پروڈکشن کا آغاز وارنر برادرز اسٹوڈیوز لیوزڈن (برطانیہ) میں کردیا گیا ہے، جس کا اعلان ہیری پوٹر کے مرکزی کردار کی مخصوص لباس میں ملبوس تصویر کے ساتھ کیا گیا۔

پروڈیوسرز نے گزشتہ روز ہیری پوٹر کے لباس میں 11 سالہ ڈومینک میک لافلن کی پہلی تصویر جاری کی، جس میں وہ معروف گول چشمہ، ہاگ وارٹس کی یونیفارم اور پیشانی پر بجلی کے نشان والی مخصوص علامت کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

ڈومینک میک لافلن کے انداز نے مداحوں کو ڈینیئل ریڈکلف کی یاد دلا دی، جنہوں نے اصل فلمی سیریز میں ہیری پوٹر کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پروڈیوسرز نے نئی کاسٹ کی بھی تصدیق کی۔

روری ولموٹ کو نیویل لانگ بوٹم، اموس کٹسن کو ڈڈلی ڈرسلے، لوئیس بریلی کو میڈم رولینڈا ہوچ اور اینٹون لیسر کو گیرک اولی وینڈر کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

جے کے رولنگ کے ناولوں کی سیریز پر پہلے ہی فلم بنائی جا چکی ہے، لیکن اب ٹی وی سیریز تیار کی جارہی ہے، جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اسے مکمل ہونے میں 10 برس لگنے کی امید ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ٹی وی سیریز کا پہلا سیزن 2027 میں ریلیز کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات