23 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومقومی خبریںگیارہویں این ایف سی کمیشن کی تشکیل، 3 صوبوں نے پرائیوٹ ممبران...

گیارہویں این ایف سی کمیشن کی تشکیل، 3 صوبوں نے پرائیوٹ ممبران نامزد کر دیے


گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل کے معاملے پر 3 صوبوں نے کمیشن کے پرائیوٹ ممبران نامزد کر دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی طرف سے پرائیوٹ ممبر کی نامزدگی نہیں ہوئی ہے۔

بلوچستان کی طرف سے نامزدگی ہونے پر گیارہویں این ایف سی کمیشن کی تشکیل کے لیے سمری صدرِ مملکت کو بھجوا دی جائے گی۔

پنجاب نے ناصر کھوسہ، سندھ نے اسد سعید اور کے پی نے مشرف سیان کو این ایف سی کا پرائیوٹ ممبر نامزد کیاہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ این ایف سی کے چیئرمین جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ مستقل ممبران ہوتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات