26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکپتان اور کوچ کے ساتھ سسٹم میں بھی تسلسل ضروری، آغا سلمان

کپتان اور کوچ کے ساتھ سسٹم میں بھی تسلسل ضروری، آغا سلمان


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کراچی میں پریس کانفرنس میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے اور ہر سوال کا جواب اعتماد کے ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان اور کوچ کے ساتھ سسٹم میں بھی تسلسل ہونا چاہیے، ایک دو ماہ سے کچھ ثابت نہیں ہوتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں دبئی میں پی ایس ایل کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز نے مشورہ دیا کہ صرف اس پر توجہ دو، جو آپ کوکنٹرول میں ہو ، اس مشورے نے مجھے کافی تبدیل کیا ، میں پہلے جو چیز کنٹرول میں نہ ہوتی اس پر بھی کافی پریشان ہوتا تھا ۔ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے ٹیم میں بابر اعظم کو ہیرو اور حسن علی کو ولن کہا تھا۔ بابر کی ہیروئن کون ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ یہ جواب بابر اعظم ہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں سوچتا کہ آگے کی سیریز میں کپتان ہوں گا یا نہیں، میرا فوکس جو سامنے ہوتا ہے اس پر ہوتا ہے ۔ یہ دیکھنا ہے کہ اپنے پلیئرز سے بہترین کارکردگی کیسے لینا ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات