25.6 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، پاک بحریہ کا ملازم جاں...

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، پاک بحریہ کا ملازم جاں بحق، 2 افراد زخمی



کراچی:

شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں فائرنگ سے پاک بحریہ کا ملازم جاں بحق ہوگیا ، پاک کالونی اور میمن گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے سعید آباد سیکٹر 14/C فیضان مصطفیٰ مسجد والی گلی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ محمد ندیم ولد محمد سعید کے نام سے کی گئی ، مقتول پاک بحریہ کا ملازم تھا اور سعید آباد سیکٹر 9 کا رہائشی تھا۔ واقعے کے وقت مقتول گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا۔

ایس ایچ او سعید آباد انسپکٹر پرویز علی سولنگے نے بتایا کہ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے نہ معلوم وجاہات کی بنا پر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے ، مقتول کا پرس اس کی جیب میں جبکہ اس کا موبائل فون گھر پر تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے زاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار جہان آباد میوہ شاہ قبرستان کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ جلال بلوچ ولد شاہد بلوچ کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

میمن گوٹھ کے علاقے ایمرلڈ موتی والا فارم ہاؤس کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ زبیر کے نام سے کی گئی ، واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات