26.9 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی...

کراچی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار



کراچی:

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد سیکٹر 14-C میں فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ محمد ندیم جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ فیضانِ مصطفیٰ مسجد والی گلی میں پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا، تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول سے کسی قسم کی لوٹ مار یا مزاحمت کی کوشش نہیں کی گئی۔ اس سے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تفتیشی حکام نے جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد جمع کر لیے ہیں، جن میں خول، فنگر پرنٹس اور دیگر مواد شامل ہے۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل محرکات اور ملوث ملزمان تک پہنچا جا سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات