کراچی:
شہر قائد میں سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کار میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گیان چند کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں میں ایک کی شناخت عطاء کے نام سے کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے زخمی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔