کراچی:
شہر قائد میں بلدیہ گلشن غازی کے قریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی جا رہی ہے جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے, پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حبیب رحیم کے نام سے ہوئی ہے اور پولیس دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے ۔