کراچی کے جوڑیا بازار میں 2 روز سے چینی سپلائی نہیں ہوئی، جس کے بعد شہر میں چینی کے ہول سیل ریٹ میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ہول سیل میں چینی کی قیمت 184 روپے ہے جبکہ ریٹیل قیمت 185 سے 195 روپے ہو گئی ہے۔
کراچی کے بعض علاقوں میں چینی 200 روپے کلو میں بھی فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت برقرار ہے، شہر میں چینی ہول سیل میں 183روپے اور ریٹیل میں 190روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
کوئٹہ کے بعض علاقوں میں چینی 200 روپے فی کلو تک میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔
ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں چینی کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔