چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں، مس انڈر اسٹینڈنگ ہے، میری شیخ وقاص اور عالیہ حمزہ سے بات ہوگئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالا جیل راولپنڈی پہنچ گئے، بیرسٹر گوہر خان کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا، ’بانی پی ٹی آئی عمران خان کہہ چکے ہیں 5 اگست کو تحریک عروج پر ہوگی، علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، گنڈاپور صاحب بہت اچھے طریقے سے صوبہ چلا رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی دوسری پارٹیوں کی طرح پسند ناپسند پر نہیں چلتی، سیاست میں دل بڑا رکھنا پڑتا ہے، ہم تحریک بھی چلائیں گے، لیکن ہم کوئی گوریلا فورس نہیں، دو سال ہوگئے کامن سینس استعمال کرنی چاہیے، جو لوگ اوپر بیٹھے ہیں ان کو سوچنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے جو فہرسٹ زیرگردش ہے اس میں ایک فہرست جعلی ہے، ہم نے جو فہرست جاری کی اس میں جو نام شامل ہیں وہی ہمارے امیدوار ہیں۔