لاہور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہے اور انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کو معدے اور پیٹ میں بھی درد کی شکایت تھی، سروسز اسپتال میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے متعدد ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس میں دشواری کے باعث آکسیجن بھی لگائی گئی ہے۔