27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی کیلئے سڑکوں کی بجائے عدالتوں...

پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی کیلئے سڑکوں کی بجائے عدالتوں میں قانونی جنگ لڑے، مصدق ملک


وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے بانی کی رہائی کیلئے سڑکوں کے بجائے عدالتوں میں قانونی جنگ لڑنی چاہیے۔ ملک گیر احتجاج سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی سڑک پر دھمال ڈالنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے لیے بہتر ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قانونی جنگ لڑے، پی ٹی آئی میں سینئر وکلاء ہیں ان کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قانونی جنگ عدالت میں لڑیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ جیل توڑ کر اپنے قیدی لے جائیں گے، پی ٹی آئی کے پاس دو راستے ہیں یا تو جیل توڑ کر قبضہ کر لے یا قانونی راستہ اختیار کرکے اپنے قیدی کو رہائی دلوائیں۔

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ انکی پارٹی کو دیوار سے لگایا گیا ہے اور انصاف کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں جس کے بعد سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما ضیاء الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی کارکن جیل میں نہیں ہونا چاہیے، جس شخص نے 90 دن کا اعلان کیا ہے ان کا ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، یہ وہی شخص ہے جو ماضی میں اسلام آباد میں کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

ضیاء الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن میں ہے یہ پی ٹی آئی کو سوچنا ہے کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے یا بگاڑ کر چلنا ہے، یہ حالات اپوزیشن کے اتحاد اور اتفاق کے ہیں، اس وقت اپوزیشن کے درمیان دراڑ  کس کے مفاد میں جاے گی؟

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا چینلج قبول کرتے ہیں، علی امین نے جس نشست کے لیے چیلنج کیا ہے ان کے بھائی کے مقابلے میں امیدوار میں تھا، جے یو آئی نے بائیکاٹ کیا اس لیے ہم نے اس نشست سے انتخاب نہیں لڑا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 2018 کا الیکشن کنٹرولڈ تھے اس طرح 2024 کے بھی تھے، الیکشن کے نتائج کو جے یو آئی نے مسترد کیا تھا، جو کچھ 8 فروری کو عوام کے ساتھ ہوا وہی ضمنی انتخاب میں دہرایا جائے گا اس لیے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات