23 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپیراگلائیڈر بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، دریا میں گرنے کا لرزہ...

پیراگلائیڈر بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، دریا میں گرنے کا لرزہ خیز منظر وائرل


—اسکرین گریب

پیراگلائیڈر کا بجلی کے تار سے ٹکرا کر دریا میں گرنے کا لرزہ خیز منظر وائرل ہوگیا۔

امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں ایک پیراگلائیڈر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، وہ پرواز کے دوران اچانک بجلی کی ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا اور گر کر ریڈ ریور میں جا گرا، یہ ہولناک منظر کیمرے میں قید ہوگیا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

یہ واقعہ گرینڈ فورکس میں پیش آیا، جہاں پیراگلائیڈر جیسے ہی بجلی کی تار سے ٹکرایا، چنگاریاں نکلیں اور ایک چھوٹا سا شعلہ بھی بھڑکا، موقع پر موجود ایک شخص نے اس واقعے کو ویڈیو کی صورت میں محفوظ کر لیا۔

حادثے کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ریسکیو بوٹس روانہ کیں، خوش قسمتی سے پیراگلائیڈر محفوظ رہا، ریسکیو اہلکاروں نے اُسے دریا سے بحفاظت نکال لیا۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ میری پہلی سوچ یہ تھی کہ فوراً دریا میں کود کر مدد کروں، مگر میں تیرنا نہیں جانتا اور دریا کا بہاؤ بہت تیز تھا، اس لیے ممکن نہ ہو سکا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات