راولپنڈی:
تھانہ روات کی حدود میں ہوئے مشہور ڈبل قتل کیس کا فیصلہ سامنے آگیا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تین مجرموں کو پھانسی کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محفوظ کیا گیا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے سنایا جس میں عدالت نے تین مجرمان صغیر، کامران اور عبداللہ کو مجرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا دی اور چار چار لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ تینوں مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک انہیں موت نہ آجائے۔
واضح رہے کہ مجرموں نے پراپرٹی کے جھگڑے پر دو افراد کو فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔