26 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب میں دو سال کے اندر بڑا ظلم ہوا، علیمہ خان

پنجاب میں دو سال کے اندر بڑا ظلم ہوا، علیمہ خان


علیمہ خان(فائل فوٹو)۔

بانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا کہ اچھی بات ہے پی ٹی آئی کے سارے پارلیمینٹیرینز اکٹھے لاہور گئے۔ 

راولپنڈی میں گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا لاہور کا اجلاس پنجاب کیلئے حوصلہ افزاء ہے، پنجاب میں دو سال کے اندر بڑا ظلم ہوا۔

علیمہ خان نے کہا کہ لاہور میں جو اجلاس ہوا اس کو سراہنا چاہیے، ہم نے ہی کہا تھا سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز پنجاب میں یکجہتی دکھائیں گے، انھوں نے کہا ہم سب لاہور کے ایونٹ کو سراہتے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا پنجاب کی قیادت کو نہ بلانے کا ہمیں نہیں پتہ، ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ پارلیمینٹیرینز کا اجلاس ہے، انشاء اللّٰہ سارا کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات