26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بابر، رضوان و شاہین 25 رکنی پول میں...

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بابر، رضوان و شاہین 25 رکنی پول میں شامل، آغا سلمان


کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک 25کھلاڑیوں کا پول تیار کرلیا ہے ، پول میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں ۔ ورلڈ کپ تک ان کھلاڑیوں کو ہی کھیلتے دیکھیں گے ، مائیک ہیسن نے اپنی پریس کانفرنس میں تینوں سینئرز سے متعلق وضاحت کردی تھی، میں اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ تینوں کی پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خدمات ہیں۔ میری توجہ اس وقت اگلی سیریز پر ہے ، میں نہیں مانتا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ نہیں ہے۔ سپر لیگ میں کافی نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ وہ بنگلہ دیش روانگی سے قبل پیر کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ سلمان آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہیں، وہ یقیناً وائٹ بال کرکٹ میں آگے بھی نظر آئیں گے۔ ان کی پرفارمنس کسی کو گنوانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا صحافی تو میرے حوالے سے بہت سی باتیں بناتے رہتے ہیں، میڈیا میں یہ بھی سن چکا ہوں کہ شاید تینوں فارمیٹ کا کپتان ہوں گا۔ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیں جو وقت پر متبادل بن سکیں، بینچ اسٹرینتھ میں ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں، بابر، رضوان اور دیگر کھلاڑی ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں، میں اور ہیڈ کوچ ایک پیج پر ہیں۔ ہم میں سے کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے بھاگتا نہیں، ہم ٹیسٹ کرکٹ کم کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے پرفارمنس زیادہ اچھی نہیں۔ بنگلہ دیش، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں ٹور کے لحاظ سے پچز تیار کروائی گئی ہیں۔ اسپنرز میں ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں، ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے تو ٹیمیں ہمارے ساتھ زیادہ ٹیسٹ کھیلیں گی، ابھی ورلڈ ٹی 20 سامنے ہی اس لیے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا چاہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے ، پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی ہے کھلاڑیوں کی صلاحیت کو بھی دیکھنا ہوتا ہے، مستقبل کی سیریز کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں ، بنگلہ دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں کافی مشکل ٹیم ثابت ہوسکتی ہے، جہاں پاکستان کرکٹ کو ہونا چاہیے میں اس کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات